Urdu News

سیریز’لسٹ اسٹوریز -2‘کا ٹریلر ریلیز،اداکارہ نینا گپتا کے رول نے شائقین کا دل جیتا

سیریز’لسٹ اسٹوریز -2‘کا ٹریلر ریلیز

’ لسٹ اسٹوریز‘ کی کامیابی کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آنے والا ہے۔ اس سیریز میں ناظرین کو نو تجربہ کار اداکار ، چار مشہور ہدایت کار اور چار نئی کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ حال ہی میں نیٹ فلکس نے اس سیریز کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ ٹریلر میں اداکارہ نینا گپتا کے کردار نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

سیریز ’لسٹ اسٹوریز – 2‘ کا ٹریلر نینا گپتا کی اپنی پوتی کو مشورہ دینے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ ہم گاڑی خریدتے وقت ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہیں ، تو شادی سے پہلے ٹیسٹ ڈرائیو کیوں نہیں ؟ لگتا ہے وہ کچھ اس طرح بول رہی ہے۔ دوسری جانب اداکار وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ کا رومانس سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کاجول کو سیریز میں دیکھنا مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ہے۔

فلم ’لسٹ اسٹوریز -2‘ میں چار کہانیاں نظر آئیں گی۔ کہانیوں کی ہدایت کاری آر بالکی ، سوجوئے گھوش ، امیت رویندر ناتھ شرما اور کونکونا سین شرما نے کی ہے۔ وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ، کاجول ، تلوتما شوم ، امرتا سبھاش ، انگد بیدی ، کمود مشرا ، مرونال ٹھاکر اور نینا گپتا بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کو رونی اسکریو والا اور آشی دعا نے پروڈیوس کیا ہے۔

لسٹ اسٹوریز کے پہلے سیزن میں وکی کوشل ، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نے اپنی پرفارمنس سے متاثر کیاتھا۔ اب’لسٹ اسٹوریز – 2‘ میں کاجول ، نینا گپتا اور وجے ورما اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ نیٹ فلیکس نے فلم کے ٹیزر کے عنوان سے کہا ،’ کیا آپ پہلی نظر میں ہوس پر یقین رکھتے ہیں ؟ کیونکہ ہم ایک نئی کہانی اور نئی کاسٹ کے ساتھ دوبارہ تیاری کر رہے ہیں۔

Recommended