Urdu News

فرحان اختر کی آنے والی فلم ‘طوفان’ کے لیے ٹویٹر پرٹرینڈ ہوا # بائیکاٹ طوفان

طوفان

فرحان اختر کی آنے والی فلم 'طوفان'  کے لیے ٹویٹر پرٹرینڈ ہوا # بائیکاٹ طوفان

فرحان اختر کی آنے والی فلم طوفان ان دنوں موضوع بحث ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ۔فلم ہے۔ اس فلم میں فرحان کے ساتھ پریش راول اور مرنال ٹھاکر مرکزی کردار میں ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، لیکن ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی یہ فلم مسلسل تنازعات میں ہے اور اب سوشل میڈیا پر اس فلم کے  بائیکاٹ کرنے کی مہم چل پڑی ہے۔

 دراصل کچھ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ یہ فلم لو جہاد کو فروغ دے رہی ہے۔ وہیں کچھ صارفین کایہ بھی کہنا ہے کہ فرحان اختر نے اینٹی سی اے اے پروٹسٹ میں حصہ لیاتھا۔ اس  لئے وہ سی اے اے مخالف  ہیں۔ لہذا ان کی فلم دیکھنے نہ جائیں اور فلم کا بائیکاٹ کریں۔ ٹویٹر پر#boycottTufan ٹرینڈ کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم طوفان میں فرحان اختر باکسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے لئے فرحان نے بہت محنت بھی کی ہے۔پریش راول اس فلم میں فرحان اختر کے کوچ کے کردار میں ہوں گے۔ وہیں فلم میں مرنال فرحان کے  اپوزٹ لیڈ رول میں ہیں اور فلم میں وہ ڈاکٹر کے کردار میں ہوں گی۔

  اس فلم کے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا ہیں۔ 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے بعد ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کے ساتھ یہ فرحان کی دوسری فلم ہے۔ اس فلم کو رتیش سدوانی، راکیش اوم پرکاش مہرا اور فرحان اختر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال 16 جولائی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر اسٹریم ہوگی۔

Recommended