Urdu News

عرفی جاوید نے اب تار سے بنی ڈریس پہنی، وائرل ہوئی تصویر

عرفی جاوید نے اب تار سے بنی ڈریس پہنی

اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ عرفی جاوید کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں عرفی تار سے بنا لباس پہنے ہوئے نظر آ رہی  ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو عرفی نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداح عرفی کی ڈریسنگ سینس کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ عرفی کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔

قابل ذکر  ہے کہ عرفی جاوید ٹیلی ویژن کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں چندرنندنی، بے پناہ، ججی ماں، یہ رشتہ کیاکہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس  او ٹی ٹی کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ عرفی نے بہت کم وقت میں اپنی شناخت بنائی ہے اور وہ اکثر اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

Recommended