Urdu News

 ٹوئٹر پرٹرینڈ ہوئیں اروشی روتیلا،ہند۔پاک میچ کے دوران رہیں جلوہ افروز

فلم اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا

فلم اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بحث میں ہیں۔ اروشی روتیلا کا نام بھی ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اروشی روتیلا کا نام ہندوستانی ٹیم کے کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ جوڑا جاتا رہا  ہے۔ وہ بھارت۔ پاک میچ دیکھنے دبئی گئی تھیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔

 اس کے پیچھے کی وجہ بہت پرانی ہے۔ دراصل اروشی نے ایک بار اپنے ایک پرانے بیان میں کہا تھا کہ وہ کرکٹ نہیں دیکھتی ہیں۔ اب اروشی کے اس بیان پر انہیں کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اور رشبھ پنت کے بارے میں کافی میمزبھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

تاہم، اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے اس پہلے ٹی۔20 میچ میں رشبھ پنت کو میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ اس کے باوجود اروشی کو اسٹیڈیم میں نہ صرف بیٹھے ہوئے بلکہ ہر وکٹ، چوکے اور چھکے پر ہندوستانی پرچم لہراکر خوشیاں مناتے بھی دیکھا گیا۔ اروشی روتیلا کے علاوہ ساوتھ اداکار وجے دیوراکونڈا بھی اس میچ کو دیکھنے پہنچے تھے۔

Recommended