Categories: تفریح

وکی اور کٹرینہ نے کنگنا کو بھیجے شادی کے لڈو، کنگنا کیوں ہوئی لال ، پیلی ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وکی کوشل اور کٹرینہ کیف نے9 دسمبر راجستھان کے سوائی مادھوپورمیں واقع 'سکس سینس فورٹ بروادا میں سات پھیرے لئے۔جیسے ہی دونوں کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں، پوری بالی ووڈ سمیت مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔ دریں اثنا، نوبیاہتا جوڑا واپسی کے تحائف بھیج کر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنے ممبئی پہنچ گیا۔ دوستوں کی اس فہرست میں اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل، وکی-کٹرینہ نے کنگنا کے لیے ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔ خود کنگنا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی جانکاری دی ہے۔ کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں گفٹ باکس اور پھول نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا- ' وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی طرف سے بہت ہی مزیدار دیسی گھی کے لڈو، شکریہ اور بہت بہت مبارک ہو '</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نمایاں طور پر، حال ہی میں، وکی اورکٹرینہ کی شادی کے موقع پر، کنگنا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے لکھا- 'ہم نے بہت سی اس طرح کی کہانیاں سنی ہیں جہاں امیر لوگوں نے اپنے سے چھوٹی لڑکی سے شادی کی ہے۔یہاں تک کہ ایک شادی شدہ چھوٹی لڑکی کا کامیاب ہوناشوہرکوگوارا نہیں ہوا۔ چھوٹی عمرکے شوہرسے شادی تو دورکی بات، ایک عمر کے بعد شادی کرنا اور بھی مشکل ہو جاتاہے۔ لیکن یہ دیکھ کراچھالگا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لڑکی بھی اس دقیانوسی تصور کو توڑ کر آگے بڑھ رہی ہے۔ " بے شک اس پوسٹ میں کنگنا نے کسی کا نام نہیں لیاتھا، لیکن اس پوسٹ سے صاف ظاہر تھا کہ یہ پوسٹ صرف وکی کیٹ کیلئے تھا۔یہ سمجھنے میں کسی کو زیادہ دیر نہیں لگی کہ کنگنا وکی کٹرینہ کی ہی تعریف کررہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago