تفریح

چنئی کی جیت پر جھوم اٹھے وکی کوشل اور سارہ علی خان، سوشل میڈیا پر ٹرول

آئی پی ایل 2023 کا فائنل میچ بہت دلچسپ رہا۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے ایک بار پھر آئی پی ایل ٹرافی جیت لی ہے۔ میچ کے دوران اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان بھی اپنی فلم ’’ زرا ہٹکے زرا بچکے ‘‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے ۔ ابتدائی طور پر دونوں کو گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو سپورٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔ لیکن ، گجرات کی شکست کے بعد، دونوں کو چنئی کی جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب اس معاملے کو لے کر دونوں کو ٹرول کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی حمایت کر چکے ہیں۔ دونوں ٹیم کو خوش کرتے نظر آئے۔ راشد خان کے آؤٹ ہونے پر سارہ علی خان کافی پریشان تھیں۔ ساتھ ہی وکی گجرات کے رنوں پر خوشی کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔ لیکن ، اس کے بعد جب چنئی جیت گیا، وکی نے اپنی خوشی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔ وکی اور سارہ چنئی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ تاہم جب مداحوں نے یہ دیکھا تو انہوں نے دونوں کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔ اس پر ایک شخص نے لکھا ، ’’ دونوں کی اداکاری کمال کی ہے۔‘‘ پہلے وہ جی ٹی کی حمایت کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک اور شخص نے لکھا کہ بھائی یہ دونوں کس کی طرف ہیں ؟ چھکوں سے بھی خوش اور وکٹ سے بھی خوش۔ ایک اور شخص نے لکھا ، ” اتنا جھوٹ کیوں ؟ دیکھیں وہ کہاں بیٹھے ہیں اور کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں!۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago