تفریح

وکی کوشل ‘پنجاب کی کٹرینہ کیف’ کے ساتھ رومانوی انداز میں نظر آئے

پنجاب کی کٹرینہ کیف کے نام سے مشہور بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹاور گلوکارہ -اداکارہ شہناز گل اور اداکار وکی کوشل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں ہی اداکار رومانوی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

شہناز گل نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

دراصل، حال ہی میں وکی کوشل شہناز گل کے ساتھ شہناز گل کے شودیسی وائبس میں پہنچے تھے جہاں دونوں نے پوری ایپی سوڈ کو بھرپور انداز میں شوٹ کیا۔دریں اثنا خود شہناز گل نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے شہناز گل نے لکھا -’ہم ایسے ستاروں سے بہت کم ہی ملتے ہیں، جو آپ کو یہ محسوس کراتا ہے کہ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں۔ بہت کم ہی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کوصدیوں سے جانتے ہیں اور وہ آپ کے خاندان کی طرح ہے۔ دوسری ملاقات پر، آپ کو شاذ و نادر ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کو اپنے خاندان کی طرح جانتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی ایک سچا اسٹارہوتا ہے۔ وکی میں آپ سے ایک بار پھر مل کر بہت خوش ہوں اور آج کی گفتگو محض گفتگو نہیں ، اس سے کہیں زیادہ تھی۔میں یہی دعا کرتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی میں کامیابی، اچھی صحت اورپازیٹیوٹی حاصل کریں۔ گووندامیرا نام کے لیے آل دی بیسٹ واہے گرو مہر کرے۔آپ کی فلم سپر ہٹ ہو‘۔

اس سے قبل شہناز گل اور وکی کوشل دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے

دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین بھی دونوںسلیبریٹیز کی ان تصاویر پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہناز گل اور وکی کوشل دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جن کی تصاویر بھی شہناز نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں توشہناز گل جلد ہی سلمان خان کی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی، کسی کی جان’ اور جان ابراہم اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ ’100%‘میںنظر آئیں گی۔ جب کہ اداکار وکی کوشل جلد ہی فلم ‘گووندا نام میرا’ اور ‘سام بہادر’ میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago