تفریح

وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کے بارے میں کیے دلچسپ انکشاف

کترینہ کیف اور وکی کوشل بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس دوران وکی نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

وکی نے کہا ’سب سے مزے کی بات تب ہوتی ہے جب کترینہ ہر ہفتے اسٹاف میٹنگ کرتی ہیں۔ وہ پورے عملے کو اکٹھا کرتی ہے اور بجٹ سے لے کر گھر کی ہر چیز پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔ پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہوتا ہے اس پر نظر رکھتی ہے۔ جب یہ بحث ہوتی ہے تو مجھے بہت لطف آتا ہے۔ میں پاپ کارن کھاتے ہوئے اس میٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے کترینہ کے حاملہ ہونے کی خبر چل رہی تھی۔ تاہم وکی کوشل کی ٹیم نے ان مباحثوں پر خاموشی اختیار کی اور واضح کیا کہ’یہ تمام بحثیں محض افواہیں ہیں۔ جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

کترینہ اور وکی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وکی کی فلم’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ 2 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ فلم نے 30 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ کترینہ کیف جلد ہی’ٹائیگر -3‘ میں نظر آئیں گی۔ اس میں ان کے ساتھ سلمان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ فون بھوت، میری کرسمس میں بھی نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago