Urdu News

وکی کوشل کی ‘سردار ادھم سنگھ’ کا ٹریلر جاری، کیا ہے اس فلم میں سب سے اہم بات؟

وکی کوشل کی 'سردار ادھم سنگھ' کا ٹریلر جاری، کیا ہے اس فلم میں سب سے اہم بات؟

وکی کوشل اسٹارر بایوپک 'سردار ادھم سنگھ' کاشاندار ٹریلر فلم کے میکرس نے جمعرات کے روز جاری کر دی ہے۔ وکی کوشل فلم میں ادھم سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں شان اسکاٹ، اسٹیفن ہوگن، بنیتا سندھو اور کرسٹی ایورٹن بھی اہم کرداروں میں ہیں، جبکہ امول پراشر اسپیشل اپیئرینس میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹریلر میں وکی کافی دمدار کردار میں نظر آرہے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں انگریزوں نے 1650 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ سردار ادھم نے صرف 6 فائر کیے لیکن ان 6 کا اثر مجاہدین آزادی اور ان کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں گہرائی سے اتر گیا۔ ٹریلر میں سردار ادھم سنگھ کی زندگی کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں وکی کوشل سردار اودھم کے طور پر بہترین اوتار میں نظر آرہے ہیں۔

فلم کی کہانی ہماری تاریخ کے گہرے دبے ہوئے  صفحات سے ایک گمنام ہیرو کی لازوال بہادری، ہمت اور بے خوفی کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم سردار ادھم سنگھ کے اپنے ان ہم وطنوں کی موت کا بدلہ لینے کے ثابت قدم مشن پر مرکوز ہے، جنہیں  1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ فلم کی کہانی رتیش شاہ اور شوبینڈو بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے اور رونی لاہری اور شیل کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال 16 اکتوبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

Recommended