Urdu News

سلمان خان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو منظر عام پر، بھانجی آیت کے ساتھ کیک کاٹتے نظر آئے

سلمان خان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو منظر عام پر، بھانجی آیت کے ساتھ کیک کاٹتے نظر آئے

فلم اداکار سلمان خان کی آج 56ویں سالگرہ ہے۔ لیکن اس سے پہلے رات گئے، سلمان نے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ شاندار طریقے سے منائی۔

سلمان خان کی سالگرہ کے جشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا اور فین پیج، پروائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں، سلمان خان اپنی گود میں اپنی چھوٹی سی بھتیجی آیت کے ساتھ 27 دسمبر کوکیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان سیاہ ٹی شرٹ پہنے بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ سلمان نے آیت کو اپنی گود میں بٹھارکھا ہے اور دوسرے ہاتھ سے وہ کیک کاٹ رہے ہیں۔ سلمان کے ساتھ آیوش شرما، ارپیتا خان بھی نظر آ رہے ہیں۔ سلمان کی سالگرہ کی پارٹی میں ارباز خان، سنگیتا بجلانی سمیت کئی مشہور شخصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ میں دبنگ اور بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان نے انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دینے والے سلمان خان جلد ہی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔

Recommended