ودھو ونود چوپڑا اور زی اسٹوڈیو نے اپنی آنے والی فلم ’12ویں فیل‘ کے ٹیزر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ ٹیزر ’غدر-2‘ کے ساتھ جمعہ کے روز سے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
یہ فلم انوراگ پاٹھک کے اسی نام کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول پر مبنی ہے، جو آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اور آئی آر ایس افسر شردھا جوشی کے شاندار سفر کے بارے میں ہے۔
یہ فلم دنیا کے سب سے مشکل مقابلہ جاتی امتحان یو پی ایس سی کے لئے کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی سچی کہانیوں سے متاثر ہے ۔ یہ فلم ایک حقیقی نظریہ اختیار کرتی ہے اور اسے ریئل طلبا کے ساتھ ریئل لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے، جس میںیو پی ایس سی طلبا کی زندگیوں، ان کی ہمت، دیانتداری، عزم اور ان کی پائیدار دوستی کی ایک جھلک ملتی ہے۔
یہ فلم ان تمام لوگوں کے لیے ایک خراج تحسین ہے جو ناکامی کو #RESTART کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس میں شانتنو موئترا کا ‘ری اسٹارٹ’ نام کا ایک ہائی اوکٹین گانا شامل ہے۔
اس کے دو ورژن ہیں، جس میں ایک میں سوانند کرکیرے نے اور دوسرے کو رفتار نے لکھا ہے ۔ یہ دونوں گانے آج کی کبھی شکست نہ تسلیم کرنے والی نسل کو ایک نیا ایکسپریشن دیتی ہے۔
فلم کے ٹیزر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا کہتے ہیں،’’یہ فلم ہمارے آئین کی حفاظت کرنے والے ایماندار افسران اور ان لاتعداد طلبا کو خراج تحسین ہے جو ان کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر یہ فلم چند افراد کو بھی دیانتداری اور عمدگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی ہے تو میں اسے کامیاب سمجھوں گا۔
ودھو ونود چوپڑا کی 12ویں فیل 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔