Urdu News

انوپم کھیر نے تھرو بیک تصویر شیئر کرکے مداحوں سے کیا پوچھا سوال؟

انوپم کھیر

معروف فلمی اداکار انوپم کھیر اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پر تھرو بیک تصویر شیئر کرکے سوال پوچھا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر ایک تھرو بیک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم اداکار نے لکھا -’مجھے نہیں معلوم کہ ایک فلم سے میری یہ تصویر مجھ تک کیسے پہنچی؟۔مجھے بالکل نہیں معلوم کہ یہ کون سی فلم ہے؟۔ یہ مجھے پاگل کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر کسی مداح کو اس کے بارے میں علم ہو، تو بتائیے‘۔

انوپم کی اس پوسٹ پر مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ مداح ابھی تک انوپم کے اس سوال کا جواب نہیں دے سکے ہیں لیکن وہ انوپم کی اس تصویر کو آنجہانی اداکار گرو دت کی کاپی  بتا رہے ہیں۔

انوپم نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کا کردار نبھایا۔اب تک 400 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے انوپم کو فلمی دنیا میں 'ڈراما آف اسکول' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔ انوپم کی اہم فلموں میں اتسو، آخری راستہ، کرما، رام لکھن، چالباز، ڈر، لاڈلا، ہم آپ کے ہیں کون، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، اے فیملی مین، دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر وغیرہ شامل ہیں۔

فلموں کے علاوہ انوپم نے کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی ہے، جن میں سوال دس کروڑ کا، دی انوپم کھیر شو – کچھ بھی ہو سکتا ہے، بھارت ورش وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب کے علاوہ وہ فلم ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ اور ’تیرے سنگ‘ کے پروڈیوسر اور فلم ’اوم جے جگدیش‘ کے ہدایت کار بھی رہ چکے ہیں۔

انوپم کھیر کی پہلی شادی مدھومالتی سے ہوئی تھی لیکن جلد ہی ان کا طلاق ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے 1985 میں اداکارہ کرن کھیر سے شادی کی۔ وہ اب بھی فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔فلموں میں ان کی قابل ستائش شراکت کے لیے حکومت ہند نے انہیں سال 2004 میں پدم شری اور سال 2016 میں پدم بھوشن سے نوازا۔

انوپم کھیر اداکاری کے علاوہ تحریری میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ اس نے لکھا ہے ’دی بیسٹ تھنگ اباوٹ یو از یو‘ اور یور بیسٹ ڈے از ٹڈے لکھی ہیں۔ انوپم سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنانے والے انوپم کھیر کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔

Recommended