Urdu News

کنگ خان نے گوری خان کی پوسٹ پر کیا تبصرہ کیا کہ شائقین میں مچا ہنگامہ؟

اس تصویر میں شاہ رخ، گوری اور ان کے تین بچے آرین، سہانا اور ابرام دیکھے جا سکتے ہیں

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ہمیشہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی فیملی  کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے گوری نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر میں شاہ رخ، گوری اور ان کے تین بچے آرین، سہانا اور ابرام تھے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس تصویر پر مداحوں نے شدید تبصرے کیے ہیں۔ اب شاہ رخ خان نے بھی اس تصویر پرمزیدار کمنٹ کیا ہے۔

گوری نے کچھ دن پہلے اپنی فیملی کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ گوری نے کیپشن میں لکھا ’’خاندان اسے گھر بناتا ہے۔‘‘ شاہ رخ خان نے گوری کی پوسٹ پرمزیدار تبصرہ کیاہے۔ کنگ خان نے لکھا، ’’یار گوری، تم نے کتنے خوبصورت بچے بنائے  ہیں۔‘‘ اس جوڑے کے تین بچے ہیں، آرین خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔

گوری کی پوسٹ پر کئی فنکاروں نے تبصرے کیے ہیں۔فلم ساز فرح خان، اداکارہ پریتی زنٹا، کرشمہ کپور، امریتا راو، فلمساز زویا اختر، گلوکارہ شلپا راؤ اور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔

انٹیریئرڈیزائنر گوری خان جلد ہی “مائی لائف ان ڈیزائن” کے نام سے ایک نئی کافی ٹیبل بک لانچ کریں گی۔ کتاب میں خان خاندان کی خصوصی تصاویر بھی ہوں گی۔ اس میں شاہ رخ، ان کے تینوں بچے اور ممبئی میں ان کا مشہور گھر منت شامل ہے۔

Recommended