تفریح

فلم’تال’کی شوٹنگ کے دوران کیا معاملہ پیش آیا تھا شاہد کپور اور ایشوریہ کے درمیان؟

شاہد کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘بلڈی ڈیڈی’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ شاہد نے اس فلم میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ فی الحال وہ ’بلڈی ڈیڈی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اس کے لیے شاہد کئی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد نے ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ‘تال’ کی شوٹنگ کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

شاہد کپور نے 2003 میں فلم ‘عشق وشق’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا، لیکن ایک زمانے میں شاہد  بالی ووڈ میں بیک گراونڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ شاہد نے ایشوریا کے ساتھ گانے ’کہیں آگ لگے لگ جاوے’ پر ڈانس کیا۔ اداکار نے ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

شاہد نے کہا ”ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے میرے ساتھ  حادثہ پیش آیا۔ کوئی نہیں جانتا تھاکہ میں حادثے کا شکار ہوا ہوں۔ جب میں سیٹ پر پہنچا تو میری حالت بہت خراب تھی لیکن جب اچھے شاٹس ہوئے تو میں بہت خوش ہوا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے دن میں بائیک چلاتے ہوئے گر گیا تھا اور پھر جب میں سیٹ پر پہنچا تو بہت ڈر گیا تھا“۔

شاہد کا مزید کہنا تھا کہ ’جب میں بائیک سے گرا تو سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا ہے؟ وہ دن ہمیشہ میری زندگی کے بدترین دنوں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔“ تال سے پہلے شاہد نے شاہ رخ خان اور مادھوری دیکشت کی ‘دل تو پاگل ہے’ میں بیک گراونڈ ڈانسر کے طور پر بھی کام کیاتھا۔

دریں اثنا، شاہد کی آنے والی فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ 9 جون کو اوٹی ٹی  پلیٹ فارم جیو سینماز پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں شاہد کے ساتھ رونیت رائے، سنجے کپور، راجیو کھنڈیلوال، ڈائنا پینٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago