تفریح

رتیش-جنیلیا کی ‘مسٹر ممی’ کی ریلیز کی کیا ہے نئی تاریخ؟

ممبئی ،9 نومبر(انڈیا نیریٹو)
بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑوں میں سے ایک رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزاکی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں جلد ہی فلم ‘مسٹر ممی’ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں ماہ 11 نومبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب میکرز نے اس کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔ اب یہ فلم 11 نومبر کی بجائے 18 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ منگل کو میکرز نے اس کا اعلان کیا اور ایک نیا پوسٹر بھی جاری کیا، جس میں اداکار رتیش دیش مکھ حاملہ نظر آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کی سوچ بچے کے معاملے میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ لیکن بعد میں کافی بحث کے بعدکچھ اور نتیجہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس فلم کے ذریعے رتیش اور جینیلیا تقریباً دس سال بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرے نال لو ہو گیا‘ میں نظر آئے تھے۔

جب سے ‘مسٹر ممی’ کا اعلان ہوا ہے، مداح اس فلم اور اس جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ بھوشن کمار اور کرشن کمار مشترکہ طور پر ‘مسٹر ممی’ کوپروڈیوس کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار شاد علی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago