جینیلیا دیش مکھ ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔ چند روز قبل ان کی فلم ”ویڈ“ ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ اب اس کے بعد جنیلیا کی نئی فلم ناظرین کے سامنے آرہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔
جینیلیا کی اس نئی فلم کا نام ’ٹرائل پیریڈ‘ ہے۔ فلم کے ٹریلر میں جینیلیا کو سنگل مدر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ وہ بچے کی خاطر ایک آدمی کو امتحان کے طور پر گھر میں لاتی ہے۔ اس کے لیے وہ بہت سے لوگوں سے انٹرویو کرتی ہے اور ملتی ہے۔ آخر کار وہ اجین سے ایک آدمی کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے بعد فلم کی کہانی دونوں کی زندگی میں پیدا ہونے والے خاندانی رشتوں کے تصادم پر آگے بڑھتی ہے۔
فلم “ٹرائل پیریڈ” ایک غیر روایتی خاندان کے اکٹھے ہونے پر مبنی ہے۔ عالیہ سین کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جنیلیا دیش مکھ، مناو کول، شکتی کپور، شیبا چڈا، گجراج راؤ اور زیدان بریز بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 21 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی۔
جینیلیا کے کام کی بات کریں تو ان کی فلم ”ویڈ“ کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے مراٹھی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے طویل عرصے بعد دوبارہ سینما میں کام کرنا شروع کیا۔ اب ان کی فلم ”ٹرائل پیریڈ“ آرہی ہے۔ تو سامعین مین تجسس ہے۔