Urdu News

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کب ہو رہی ریلیز؟ سوشل میڈیا پر کیوں ہے دھوم؟

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پوسٹر

’ پٹھان‘ کو ملنے والے بہترین ردعمل کے بعد شاہ رخ خان کے مداح ان کی آنے والی فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’ڈنکی‘ اور’جوان‘ شامل ہیں۔

اس میں سے شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کے فرسٹ لک کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ شاہ رخ خان کی سال کی دوسری بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ اس فلم کو ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔ اس دوران ’جوان‘ کے سیٹ سے کئی تصویریں لیک ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ کچھ دنوں سے یہ چرچا تھا کہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر اور کورونا وبا کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ’جوان‘ مقررہ تاریخ پر ریلیز نہیں ہوسکے گی، لیکن حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واضح رہے کہ ’جوان‘ مقررہ تاریخ پر 2 جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لیے ڈائریکٹر ایٹلی اور ریڈ چلیز کمپنی کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ یہی نہیں اس فلم کی پروموشن بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ ‘جوان’ کا نیا ٹیزر مئی کے پہلے ہفتے میں شائقین کے سامنے آسکتا ہے۔

یہ ٹیزر فلم کے بارے میں مزید معلومات دینے کی کوشش کرے گا۔ ‘جوان’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتارا ، وجے سیتھوپتی ، سنیل گروور ، سانیا ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی امکان ہے کہ دیپیکا پادوکون اور اللو ارجن بھی کامیو ہوں گے۔

Recommended