کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کی اس وقت کافی چرچا ہو رہی ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پہلے گانے ‘تم کیا ملے…’ کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے اور حال ہی میں فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا ہے۔
‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا ٹریلر ایک کار حادثے سے شروع ہوتا ہے۔ فلم میں راکی رندھاوا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج رانی (عالیہ) کے شاہی بنگالی خاندان کو منانا ہے۔ راکی کے گھر والے بھی اس شادی کے خلاف ہیں۔ 3 منٹ 21 سیکنڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے گھروالوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو ختم کردیتے ہیں۔ اب ان کی محبت کی کہانی میں کیا موڑ آئے گا؟ دونوں دوبارہ کیسے اکٹھے ہوں گے یہ 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم فیملی ایموشنل ڈرامہ، کامیڈی، رومانس سے بھرپور ہے۔ ٹریلر میں رومانس، کامیڈی، فیملی ڈرامہ اور پھر بریک اپ کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ پوری کہانی دہلی کے ایک لڑکے (راکی رندھاوا) کے گرد گھومتی ہے جو پیسہ برباد کرنا پسند کرتا ہے لیکن بعد میں اسے راکی رانی سے پیار ہو جاتا ہے۔ دونوں نے خاندان کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کے لیے 3-3 ماہ ایک دوسرے کے گھر رہنے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں کو کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
عالیہ بھٹ کے علاوہ فلم میں رنویر سنگھ، تجربہ کار اداکارہ جیا بچن، اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔