Urdu News

یش چوپرا کی کون سی فلم  پسند ہے آپ کو؟سالگرہ پر خاص تحریر

مشہور فلمساز ہدایتکار یش چوپڑا

مشہور فلمساز ہدایتکار یش چوپڑا آج ہمارے درمیان  نہیں رہے لیکن ان کی فلمیں آج بھی ناظرین کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ 27 ستمبر 1932 کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہونے والے یش چوپڑا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز آئی ایس جوہر کے معاون کے طور پر کیا۔

بعد میں پہلے سے ہی فلم انڈسٹری میں  پروڈیوسر ڈائریکٹر کے طور پر خود کو قائم  کر چکے اپنے بھائی بی آر چوپڑا کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔

بطور ہدایت کار یش کی پہلی فلم 1959 میں ‘دھول کا پھول’ تھی۔ اس فلم میں راجندر کمار، مالا سنہا، نندا اور اشوک کمار نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں’سلسلہ’، چاندنی، لمحے، دل تو پاگل ہے، ڈر وغیرہ میں رومانس کی تعریف مختلف طریقوں سے کی گئی۔ان فلموں کی کہانیاں ناظرین کے دلوں کو چھو گئیں۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ بالی ووڈ کا کوئی بھی ہدایت کار رومانس کو اتنے رنگوں میں نہیں دکھا سکا جتنا ہندی سنیما میں رومانس کی مختلف شکلوں کو ڈھالنے والے یش چوپڑا ہیں، اسی لیے یش چوپڑا کو بالی ووڈ کا’کنگ آف رومانس’ کہا جاتا ہے۔

1973 میں یش چوپڑا نے فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ فلموں کی ہدایت کاری بھی شروع کی۔ ان میں داغ: اے پوئم آف لو، کبھی کبھی، ویر زارا، ہم تم، دھوم، ایک تھا ٹائیگر، جب تک ہے جان وغیرہ شامل ہیں۔

یش چوپڑا بالی ووڈ کے پہلے پروڈیوسر ہیں جنہیں چھ بار نیشنل فلم ایوارڈ اور چار بار بہترین ہدایت کار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رومانوی فلمیں بنانے والے یش چوپڑا نے پامیلا چوپڑا کے ساتھ 1970 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے آدتیہ چوپڑا (فلم ڈائریکٹر) اور ادے چوپڑا (اداکار) ہیں۔

Recommended