Urdu News

بگ باس کے کون سے سیزن سب سے زیادہ ہوئے مشہور:جانیں اس تحریر میں

بگ باس کے فاتح

 ڈاکٹر مہوش نور

کہا جاتا ہے کہ بگ باس سامعین کی تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ   سامعین ایک سیزن کے ختم ہوتے ہی دوسرے سیزن کے آنے کے منتظر رہتے ہیں۔اس لیے ہر سال بگ باس کے نئے سیزن لانچ ہوتے ہیں اور ہر سال سامعین پہلے ہی کی طرح لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

بگ باس ایک ایسا شو ہے جہاں کچھ لوگوں کو ایک گھر میں بند کر دیا جاتا ہے۔شو میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ہر کوئی طرح طرح کے پینترے آزماتا ہے۔بگ باس کے گھر میں رہنے والے لوگوں کو کئی ٹاسک دئیے جاتے ہیں،جنہیں جیتنے کے بعد بگ باس انہیں کوئی  نہ کوئی خاص حق دیتے ہیں۔یہ شو”بگ بردر”سے نقل کیا گیا ہے۔بگ باس کے کئی ایسے سیزن رہ چکے ہیں جو بہت ہی ہٹ اور مشہور ہوئےتھے۔ان سیزن کی ٹی آر پی نے سارے ریکارڈ توڑے تھے۔آج ہم آپ کو اس مضمون میں بتائیں گے کہ کس سیزن کے حصے میں سب سے زیادہ مقبولیت آئی اور اس کی وجوہات کیا تھیں۔

بگ باس سیزن  8

کیا آپ نے گوتم گلاٹی والا سیزن دیکھا تھا؟یقیناً آپ کو بھی یہ سیزن بہت پسند آیا ہوگا؟اور کیوں نہ پسند آئے کیوں کہ اس سیزن میں سامعین کو رومانس،جھگڑے اور بھائی چارہ دیکھنے کو ملا۔کیا آپ پی 3 جی ٹرم سے واقف ہیں۔یہ پریتم،پونیت،پرنیت اور گوتم گلاٹی کی دوستی کو دیا گیا ایک نام ہے۔ہم سب نے شو میں ان تینوں کی گہری دوستی دیکھی تھی،لیکن کچھ وقت کے بعد اس رشتے میں درار آ گئی تھی۔اس کے بعد گوتم نے اپنا گیم کھیلنا شروع کیا اور آخر تک شو میں بنے رہے۔یہاں تک کہ شو کا ٹائٹل بھی جیتا۔اس لیے اس سیزن کو بگ باس کے سب سے ہٹ اور مشہور سیزن میں گنا جاتا ہے۔اگر آپ نے یہ سیزن نہیں دیکھا تو آپ نے بہت کچھ مس کر دیا ہے۔

کامنر بمقابلہ مشہور شخصیت – سیزن 10

بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ گھر میں مشہور چہروں کے ساتھ عام آدمی نے بھی حصہ لیا تھا۔کہتے ہیں نا جب ایک عام آدمی اپنی طاقت دکھا دے تو اس کے آگے سب پھیکے پڑ جاتے ہیں۔اسی طرح بگ باس کے سیزن 10  میں کامنر کی انٹری ہوئی تھی ،جس کے بعد گھر کے اندر نیا بہت کچھ دیکھنے کو ملا ۔منویر اور منو کی جوڑی سامعین کو بہت پسند آئی تھی۔ایسا نہیں ہے کہ اس سیزن میں لڑائیاں نہیں ہوئی تھیں لیکن ہر جھگڑے کا اپنا ہی ایک الگ مسئلہ تھا۔یہی وجہ ہے کہ شو کو بہت زیادہ ٹی آر پی ملی تھی۔

بگ باس سیز ن13

بگ باس کے 13ویں سیزن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اس سیزن میں وہ سب کچھ ہوا جس کے بارے میں صرف سوچا ہی جا سکتا تھا۔یعنی شو میں پیار،تکرار اور واران تینوں چیزوں نے شو کو کافی دلچسپ بنانے میں اہم رول ادا کیا۔اس سیزن میں سدھارتھ شکلا،رشمی دیسائی  جیسے جانے مانے ٹی وی چہروں نے بھی حصہ لیا تھا۔

چاہے وہ سدھارتھ اور رشمی کی لڑائی ہو یا پھر عاصم اور سدھارتھ کا دوست سے دشمن بننے تک کا سفر ،ان تمام چیزوں نے اس سیزن کو جم کر ٹی آر پی دلانے کاکام کیا تھا۔اس سیزن میں جہاں  نوک جھونک اور لڑائیوں کا مزیدار مسالہ تھا  وہیں شہناز گل نے کامیڈی کا تڑکا لگاکر اس سیزن کو مزید زبردست اور مزیدار بنایا تھا ۔

بگ باس سیزن 11

بگ باس کے سیزن 11 کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ سیزن شلپا شندے بمقابلہ وکاس گپتا تھا۔دونوں کے بیچ کی تکرار نے شو کو خوب ٹی آر پی دی تھی۔صرف انہیں دونوں نے ہی نہیں بلکہ “عوام سب جانتی ہے” کا مکالمہ بول کر عرشی نے بھی سامعین کا خوب انٹرٹین کیا تھا۔

بگ باس سیزن 14

بگ باس کے سیزن 14  کے بھی حصے میں کافی مقبولیت آئی ۔اس سیزن میں روبینہ دلیک جہاں اپنی ذہانت سے اس شو میں چار چاند لگا رہی تھیں وہیں راکھی ساونت نے اپنے مزاحیہ انداز سے اس شو کی دلچسپی کو آخر تک برقرا ر رکھا۔راکھی ساونت کا ایک مکالمہ “کیا یہ سانڈنی تھی” بہت مشہور ہوا تھا۔

Recommended