Urdu News

ڈی پی پر ترنگا لگاکر یوزرس کے نشانے پر کیوں آئے اکشے کمار؟ جانئے اس رپورٹ میں

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار

امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈی پی (ڈسپلے پکچر) کو تبدیل کرکے اس کی جگہ پر ترنگا لگاکر لوگوں سے اسے ڈی پی پر لگانے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم کی اس اپیل پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی ترنگا اپنی ڈی پی پر لگایا۔ کچھ ہی دیر بعد وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئے۔اکشے کمار نے اپنے ڈی پی پر ترنگا لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا’آزادی کے 75 سال کے امرت مہوتسو کو منانے کا وقت آگیا ہے‘۔ وقت آگیا ہے کہ ترنگا کو فخر سے لہرایا جائے۔ اکشے کے اس ٹویٹ کو ٹرولرز نے آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خوب ٹرول کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’دیکھ رہے ہو ونود کیسے مووی ریلیز سے پہلے ملک سے محبت دکھائی جارہی ہے۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا – آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے سر پر جو کاغذ نہیں دکھائیں گے اس کی ہم مووی بھی نہیں دیکھیں گے۔ ہاں ایک بات اور ہر گھر پر ترنگا ضرورلہرائیں گے۔ اکشے کمار کے شیولنگ پر دودھ نہ چڑھانے کا مشورہ دینے والے ٹوئٹ پر ایک یوزر نے کمینٹ کیا- دودھ چڑھانا ہے کہ نہیں۔

اکشے کمار کے اس طرح سے ٹرول ہونے کی وجہ بھی ہم آپ کوبتادیتے ہیں۔ دراصل اکشے کو 11 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم رکشا بندھن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مسلسل مخالفت کا سامنا ہے۔ فلم کی رائٹر کنیکا ڈھلون ہیں۔ کنیکا کے پرانے ٹویٹ کی وجہ سے فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کنیکا نے سی اے اے کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا تھا، جس کا اسکرین شاٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں کنیکا نے لکھا تھاکہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے۔ کنیکا نے ٹویٹر پر ہندوتوا، مودی سرکار، بلڈوزر کی کارروائی، گؤ ماتا وغیرہ پر سخت تبصرے کیے تھے جس کی وجہ سے اب صارفین کنیکا کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکشے اور بھومی کے علاوہ بھائی بہن کے رشتے پر مبنی فلم رکشا بندھن میں سہجمن کور، دیپیکا کھنہ، سعدیہ خطیب اور اسمرتی شری کانت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ چاروں فلم میں اکشے کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار کی بہن الکا ہیرانندانی فلم ساز آنند ایل رائے کے ساتھ مل کر فلم ’رکشا بندھن‘ کو پروڈیوس کررہی ہیں۔رائٹر ہمانشو شرما ہیں اور ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recommended