Categories: تفریح

ڈی پی پر ترنگا لگاکر یوزرس کے نشانے پر کیوں آئے اکشے کمار؟ جانئے اس رپورٹ میں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امرت مہوتسو کے تحت وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈی پی (ڈسپلے پکچر) کو تبدیل کرکے اس کی جگہ پر ترنگا لگاکر لوگوں سے اسے ڈی پی پر لگانے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم کی اس اپیل پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی ترنگا اپنی ڈی پی پر لگایا۔ کچھ ہی دیر بعد وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئے۔اکشے کمار نے اپنے ڈی پی پر ترنگا لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا’آزادی کے 75 سال کے امرت مہوتسو کو منانے کا وقت آگیا ہے‘۔ وقت آگیا ہے کہ ترنگا کو فخر سے لہرایا جائے۔ اکشے کے اس ٹویٹ کو ٹرولرز نے آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خوب ٹرول کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’دیکھ رہے ہو ونود کیسے مووی ریلیز سے پہلے ملک سے محبت دکھائی جارہی ہے۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا – آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے سر پر جو کاغذ نہیں دکھائیں گے اس کی ہم مووی بھی نہیں دیکھیں گے۔ ہاں ایک بات اور ہر گھر پر ترنگا ضرورلہرائیں گے۔ اکشے کمار کے شیولنگ پر دودھ نہ چڑھانے کا مشورہ دینے والے ٹوئٹ پر ایک یوزر نے کمینٹ کیا- دودھ چڑھانا ہے کہ نہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اکشے کمار کے اس طرح سے ٹرول ہونے کی وجہ بھی ہم آپ کوبتادیتے ہیں۔ دراصل اکشے کو 11 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم رکشا بندھن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مسلسل مخالفت کا سامنا ہے۔ فلم کی رائٹر کنیکا ڈھلون ہیں۔ کنیکا کے پرانے ٹویٹ کی وجہ سے فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کنیکا نے سی اے اے کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا تھا، جس کا اسکرین شاٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں کنیکا نے لکھا تھاکہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے۔ کنیکا نے ٹویٹر پر ہندوتوا، مودی سرکار، بلڈوزر کی کارروائی، گؤ ماتا وغیرہ پر سخت تبصرے کیے تھے جس کی وجہ سے اب صارفین کنیکا کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکشے اور بھومی کے علاوہ بھائی بہن کے رشتے پر مبنی فلم رکشا بندھن میں سہجمن کور، دیپیکا کھنہ، سعدیہ خطیب اور اسمرتی شری کانت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ چاروں فلم میں اکشے کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار کی بہن الکا ہیرانندانی فلم ساز آنند ایل رائے کے ساتھ مل کر فلم ’رکشا بندھن‘ کو پروڈیوس کررہی ہیں۔رائٹر ہمانشو شرما ہیں اور ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago