تفریح

عالیہ کی حمایت میں کیوں آئیں انوشکا؟

کہا جاتا ہے کسی عورت کے لیے سب سے محفوظ جگہ اس کا گھر ہوتاہے لیکن آپ کو یہ جان کر کیسا لگے گا کہ کوئی آپ کو چپکے سے دیکھ رہا ہے؟ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ عالیہ اپنے گھر کے لیونگ ایریا میں بیٹھی تھیں جب پاپارزی نے چپکے سے ان کی تصویریں کلک کر لیں۔ عالیہ کو یہ دیکھ کر غصہ آ جاتا ہے۔ اب اداکارہ انوشکا شرما نے عالیہ کی حمایت کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ نے اسٹوری کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”یہ کیسا مذاق ہے؟ دوپہر کو میں اپنے لیونگ روم میں آرام کر رہی تھی ۔تب ہی مجھے لگا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے۔ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو قریبی عمارت سے دو لوگ میری تصویریں لے رہے تھے۔ یہ کس طرح کی حرکت ہے اور کیا اس کی اجازت ہے؟ یہ کسی کی نجی زندگی میں جھانکنے کے مترادف ہے۔ لیکن آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ کیپشن میں عالیہ نے لکھا۔ پاپارزی کے ذریعہ چپکے سے لی گئی اس تصویر سے عالیہ بہت ناراض ہیں۔

سوشل میڈیا پر عالیہ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ ’ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ لوگ ایسا کر رہے ہیں۔ تقریباً دو سال پہلے، اسے اس طرح سے ہماری تصویریں لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور ہم نے اسے کافی کھری کھری سنائی تھی۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ سب کرنے سے آپ کو عزت ملے گی؟ انتہائی شرمناک حرکت۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago