Urdu News

کنگنا نے نوازالدین صدیقی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ پوسٹ وائرل

کنگنا نے نوازالدین صدیقی کا شکریہ ادا کیا

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت، جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں،  انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں ان کے ساتھ اداکار نوازالدین صدیقی نظر آ رہے ہیں۔

دراصل، کنگنا رناوت اس وقت اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم ٹیکو ویڈس شیرو بنا رہی ہیں، جس میں نواز الدین صدیقی اور اونیت کور مرکزی کردار میں ہیں۔ نوازالدین نے فلم کے مرکزی اداکاروں بشمول کنگنا کو اپنے گھر پر پارٹی میں مدعو کیا تھا۔ جس کے بعد کنگنا نے نوازالدین صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔ کنگنا نے لکھا، "نواز الدین صاحب نے کل رات اپنے نئے بنگلے میں ٹیم  ٹیکو ویڈس شیروکی میزبانی کی.ایک خوبصورت شام کے لئے شکریہ سر۔"

مداح کنگنا کی اس پوسٹ اور تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس فلم کی کامیابی کے لئینیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔کنگنا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم دھاکڑ میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹیزر اور پوسٹر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

Recommended