تفریح

پوجا بھٹ نے ’بگ باس اوٹی ٹی 2‘ کا گھر کیوں چھوڑ دیا؟

بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کو لے کر کافی چرچاہو رہی ہے۔ شو کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں  فلک ناز باہر ہو گئیں۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایک اور ممبر نے شو چھوڑ دیا ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی مضبوط رکن کے طور پر جانی جانے والی اداکارہ پوجا بھٹ کسی وجہ سے گھر سے باہر ہو گئی ہیں ۔ایسے میں یہ خبر گھر والوں کے ساتھ ساتھ ناظرین کے لیے بھی چونکانے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پوجا بھٹ نے اس بار طبی وجوہات کی بنا پر شو سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ پوجا کے اس گھر سے جانے  سے ببیکا کو سب سے زیادہ جھٹکا لگاہے۔ وہ ہمیشہ ان کے لیے رہنما کی طرح تھیں۔

اس سے قبل کنٹسٹنٹ  اداکارہ فلک ناز شو سے باہر ہو گئی تھیں۔ فلک کو کم ووٹوں کی وجہ سے شو سے باہر جانا پڑا۔ وہیں شو میں اویناش سچدیو اور جیا شنکر پینل کے بہت قریب تھے۔ تاہم، ان کے ایلی منیشن اور شو سے باہر ہونے کے بعد، دونوں جذباتی طور پر ٹوٹے ہوئے نظر آئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پوجا بھٹ میڈیکل وجوہات کی وجہ سے باہر ہیں۔ لہٰذا، اگرچہ وہ اب شو سے باہر ہو رہی ہیں، لیکن یہ افواہیں بھی ہیں کہ وہ اپنے میڈیکل  ٹیسٹ کے بعد گھر واپس آ جائیں گی۔ اب پوجا واقعی شو میں دوبارہ داخل ہوتی ہیں یا ہمیشہ کے لیے شو سے باہر ہوجاتی ہیں، اس پر ناظرین کی نگاہیں قائم رہیں گی۔ تاہم، میکرز نے ابھی تک پوجا بھٹ کے گھر سے باہر جانے  کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago