تفریح

ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دوبارہ رومانس کیوں کرنا چاہتی ہیں سارہ علی خان؟

بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے سارہ اور کارتک آرین کے افیئر کے چرچے مسلسل ہو رہے تھے۔ اتنا یہی نہیں، جب سارہ علی خان کرن جوہر کے شو میں پہنچیں تو تقریباً صاف ہو گیا تھاکہ سارہ اور کارتک کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔ تاہم چند روز قبل ان کے بریک اپ کی خبریں بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کارتک آرین کی فلم شہزادہ کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوئی تھی۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی۔ شائقین نے شہزادہ سے منہ موڑ لیا اور فلم فلاپ ہو گئی۔ اس کے بعد کارتک آرین گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی آنے والی فلم عاشقی ۔3 کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ عاشقی۔ 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عاشقی۔ 3 کے حوالے سے کئی اداکاراؤں کے نام زیر بحث ہیں۔ عاشقی۔ 3 میں اداکاری کرنے کے لئے کارتک آرین فائنل ہیں۔

حال ہی میں سارہ علی خان نے ایک بڑی خواہش کا اظہار کیا۔ سارہ علی خان نے براہ راست فلم عاشقی۔3 میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے یعنی سارہ علی خاص اپنے ایکس بوائے فرینڈ کارتک آرین کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔ کارتک آرین ان دنوں عاشقی۔ 3 کے میکرس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چند روز قبل یہ افواہیں تھیں کہ سارہ علی خان کو فلم عاشقی۔ 3 کا آفر دیا گیا ہے۔ تاہم سارہ علی خان نے کہا کہ وہ عاشقی۔ 3 میں کام کرنا چاہیں گی۔میکرس  کوعاشقی ۔3 کے لیے یقینی طور پر میرے بارے میں  غور کرنا چاہیے۔ تاہم مجھے ابھی تک عاشقی۔ 3 کا آفرموصول نہیں ہوا ہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago