Urdu News

اجے دیوگن اورسدھارتھ ملہوترا کی فلم ’تھینک گاڈ‘کیوں گھری ہے تنازع میں؟

اجے دیوگن، راکل پریت اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ

اجے دیوگن، راکل پریت اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا، جس میں اجے دیوگن کو لارڈ چتر گپتا کے اوتار میں دکھایا گیا ہے۔

 کائستھ برادری بھگوان چترگپتا کی پوجا کرتی ہے، اس لیے کمیونٹی نے اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا پر فلم ‘تھینک گاڈ’ میں بھگوان چترگپتا کا مذاق اڑانے اور ان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ فلم پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام لگایا جا رہا ہے۔ کئی لوگ فلم کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ فلم ‘تھینک گاڈ’ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ اس فلم میں اداکارہ نورا فتیحی بھی خصوصی کردار میں ہیں۔ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ٹی سیریز فلمز اور ماروتی انٹرنیشنل پروڈکشنز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ فلم رواں سال 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Recommended