Categories: تفریح

سلیم خان کی یوم پیدائش کیوں ہے خاص سلمان اور ارباز خان کے لیے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کے مشہوررائٹر سلیم خان نے 24 نومبر کو اپنا 86 واں یوم پیدائش منایا۔ اسی دوران اب اس جشن کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جسے اداکار سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تصویر میں جہاں سلیم خان سامنے بیوی سلمیٰ اور بیٹے ارباز کے ساتھ بیٹھے ہیں وہیں پچھلی قطار میں ان کی بیٹی الویرا، اتل اگنی ہوتری، سہیل خان، ہیلن، بیٹی ارپیتا اور سلمان خان اور ان کے بھانجے اور بھانجیاں نظر آرہی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تصویر میں سلمان کی بھانجی آیت ان کی گود میں ہیں اور ان کے کان کھینچ رہی  ہیں۔ وہیں اس تصویر میں ٹیبل پر رکھے دو برتھ ڈے  کیک بھی نظر آ رہے ہیں۔سلمان کی فیملی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔ مداح اسے بہت پسند کر رہے ہیں اور اس پر شدید ردعمل بھی دے رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سلیم خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار/ پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر ہیں۔ سلیم خان نے کئی کامیاب فلموں کی کہانیاں لکھی ہیں جن میں دو بھائی، زنجیر، پتھر کے پھول وغیرہ شامل ہیں۔ 1964 میں انہیں ایک برہمن لڑکی سشیلا چرک سے پیار ہو گیا۔ سلیم نے سشیلا سے شادی بھی کر لی۔ شادی کے بعد سشیلا نے اپنا نام بدل کر سلمیٰ رکھ لیا۔ اس کے بعد سال 1981 میں سلمان خان کے والد سلیم خان نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی۔ تاہم اس وقت سلیم خان کی پہلی بیوی سلمیٰ اور ان کے بچے سلیم اور ہیلن کی شادی کے خلاف تھے لیکن سلیم نے سب کے خلاف جا کر ہیلن سے شادی کر لی۔ وقت گزرنے کے ساتھ، سلیم کی پہلی بیوی اور بچوں نے ہیلن کو اپنالیا اور آج وہ انہیں اپنی سگی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago