Categories: قومی

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا: وزیراعظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نے جمعرات کے روز نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (این آئی اے) کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کے کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ملک میں ہوا بازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس رفتار سے ہندوستانی کمپنیاں سینکڑوں نئے طیارے خرید رہی ہیں، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیاروں کی دیکھ بھال، مرمت اور آپریشن کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا نیا ہندوستان آج ایک بہترین جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کر رہا ہے۔ بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹ ورک، بہتر ہوائی اڈے صرف بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نہیں ہیں بلکہ یہ پورے خطے کو تبدیل کر دیتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بن جائے گا۔ اس سے پورا خطہ قومی گتی شکتی ماسٹر پلان کا ایک طاقتور عکس بن جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے ہزاروں افراد کی ضرورت ہے۔ اس ہوائی اڈے سے مغربی یوپی کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار بھی ملے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago