Urdu News

ٹائیگر۔3 کی ریلیز کی تاریخ میں کیوں ہوئی تبدیلی؟ جانئے اس رپورٹ میں

سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر

سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 اگلے سال عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن میکرز نے اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی ہے اور اسے اگلے سال عید پر نہیں بلکہ دیوالی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ 2012 میں ریلیز ہوئی ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ریلیز ہوئی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ’ٹائیگر 3‘ اس فرنچائز ی کی تیسری فلم ہے۔

اس فلم میں سلمان خان ایک بار پھر را ایجنٹ اویناش سنگھ راٹھور اور کٹرینہ کیف آئی ایس آئی ایجنٹ زویا ہمانی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سلمان-کٹرینہ کی جوڑی اس بار شائقین کا دل جیتنے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے۔آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم ٹائیگر 3 کے ڈائریکٹر منیش شرما ہیں۔

Recommended