Urdu News

بپی لہری کے کن گانوں کے بغیر پارٹی بے جان سی لگتی ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

گلوکار اور موسیقار بپی لہری

گلوکار اور موسیقار بپی لہری اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ ان کی موت سے بالی ووڈ میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔ میوزک انڈسٹری میں ڈسکو میوزک لانے کا سہرا بپی دا کے سر جاتا ہے، اسی لیے انہیں ڈسکو کنگ بھی کہا جاتا ہے۔

70 اور 80 کی دہائی میں جہاں رومانوی گانوں کا دور چل رہا تھا وہیں بپی دا میوزک انڈسٹری میں ڈسکو میوزک لے کر آئے۔ 1980 اور 90 کی دہائیوں میں، بپی دا نے بہت سے زبردست ڈسکو گانے ترتیب دیے، جن میں واردات، ڈسکو ڈانسر، نمک حلال، ڈانس ڈانس، کمانڈو، گینگ لیڈر، شرابی جیسی فلمیں شامل تھیں۔ آئیے بپی دا کے چند مشہور گانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جن کے بغیر کوئی بھی جشن ادھورا سمجھا جاتا ہے۔

آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر

ان کا سب سے مشہور گانا ’آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر‘ تھا۔ 1982 کی فلم ڈسکو ڈانسر میں بپی دا کی موسیقی اور متھن چکرورتی کے ڈانس نے اس گانے کو بہت مشہور کیا۔ اس وقت کی ہر پارٹی وجے بینیڈکٹ کے گائے ہوئے اس گانے کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی تھی۔ ہر خوشی کے موقع پر لوگ صرف اس گانے کی دھن پر رقص کرتے نظر آ تے تھے۔ اس گانے کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کافی شہرت ملی۔

جمی…جمی…جمی…

’آئی ایم اے  ڈسکو ڈانسر‘ کے بعد بپی دا کا متھن چکرورتی کے ساتھ گانا 'جمی جمی' بھی سپر ہٹ ثابت ہوا۔ فلم ڈسکو ڈانسر کے اس گانے کو بپی لہری اور پاروتی خان نے گایا تھا۔

تماتما

سال 1989 میں، سنجے دت اور مادھوری دیکشت کی فلم ’تھانیدار‘کاگانا’تما-تما لوگے‘… کوبپی لہری نیکمپوزکیا تھا اور انہوں نے انورادھا پوڈوال کے ساتھ اس گانے کو اپنی آواز بھی دی تھی۔ یہ گانا سپر ہٹ تھا۔ اس گانے کا ریمیک 2017 میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

یار بنا چین کہاں رے۔۔۔

1985 میں آئی  فلم صاحب کا گانا’یار بنا چین کہاں رے‘ بپی دا کے کیریئر کا ایک اور بڑا ٹریک تھا۔ موسیقی دینے کے ساتھ ساتھ بپی لہری نے ایس جانکی کے ساتھ گانے میں اپنی آواز بھی دی۔ انجان نے گانے کے بول لکھے ہیں۔ آج بھی یہ گانا بڑے شوق سے سنا اور گایا جاتا ہے۔

تاکی او  تاکی…

فلم ہمت والا میں جمپنگ جیک جتیندر اور سری دیوی پر فلمایا گیا گانا تاکی او تاکی… کو کشور کمار اور آشا بھوسلے نے گایا تھا۔ بپی دا کی موسیقی کے ساتھ جیتندر اور سری دیوی کے ڈانسنگ اسٹائل نے اس وقت اس گانے کو بہت مشہور کیا تھا۔ 2013 میں آئی ہمت والا کے ریمیک میں بھی اس گانے کو استعمال کیاگیا تھا۔

او لالا…اولالا…

بپی لہری نے 2011 میں ودیا بالن کی فلم ڈرٹی پکچر کے گانے اولالا… اولالا… کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ جو کافی ہٹ ہوئی تھی۔

Recommended