Urdu News

یامی گوتم نے’اڑی‘ کے ہدایت کار کے ساتھ چپکے سے شادی کی

@yamigautam

 یامی گوتم نے’اڑی‘ کے ہدایت کار کے ساتھ چپکے سے شادی کی

بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ یامی گوتم شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ وہ 4 جون کو فلم ڈائریکٹر آدتیہ دھر کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ دونوں کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یامی نے خود یہ تصویر مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ، یامی نے لکھا ’ہم نے اپنے کنبہ کے آشیروادسے ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ پرائیویسی کے لیے ، ہماری شادی میں صرف قریبی رشتے دار موجود تھے۔

اس تصویر میں یامی سرخ رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھاری زیورات بھیپہن رکھے ہیں۔ دولہا آدتیہ نے روایتی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے سر پر پگڑی بندھیہے۔ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ یامی اور آدتیہ کی اس خفیہ شادی کی تصاویر دیکھ کر مداح کافی حیران ہیں اور وہ بھی خوش ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے یامی اور آدتیہ کی شادی پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

Recommended