Urdu News

یامی گوتم آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی تھیں، فلموں میں لے آئی قسمت

یامی گوتم آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی تھیں، فلموں میں لے آئی قسمت

یوم پیدائش پر خصوصی تحریر: 28 نومبر

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ یامی گوتم کا شمار تفریحی دنیا کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین تک کا کامیاب سفر طے کیا۔ یامی 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مکیش گوتم پنجابی فلموں کے ہدایت کار ہیں۔ یامی بچپن سے ہی آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی تھیں لیکن اعلیٰ تعلیم کے دوران اپنا ارادہ بدل لیا اور فیصلہ کیا کہ وہ اداکارہ بنیں گی۔

اس خواب کو پورا کرنے کے لیے یامی 20 سال کی عمر میں اپنا شہر چھوڑ کر ممبئی آگئیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز ٹیلی ویژن سیریل 'چاند کے پار چلو' سے کیا۔ اس کے بعد وہ کئی سیریلز میں نظر آئیں۔ یامی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2009 میں ملیالم فلم 'الاس اتھااس' سے کیا، لیکن جلد ہی انہوں نے بالی ووڈ کا رخ کر لیا۔ یامی نے 2012 میں فلم 'وکی ڈونر' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل مرکزی کردار میں تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک بنگالی لڑکی کا کردار نبھایا، جسے ناظرین نے خوب سراہا اور فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس کے بعد یامی نے ہندی، ملیالم، پنجابی، تمل، تیلگو اور مراٹھی زبان کی کئی فلموں میں کام کیا، جن میں ایک نور، گوراوم، یودھم، ایکشن جیکسن، بدلا پور،قابل، سرکار 3، ا ڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک اور بالا  شامل ہیں۔ یامی نے بہت کم وقت میں اپنی اداکاری کی بدولت خود کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

فلموں کے ساتھ ساتھ یامی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یامی کی ذاتی زندگی کے بعد انہوں نے اس سال 4 جون کو فلم ’اُری‘ کے ہدایت کار آدتیہ دھر سے شادی کی۔ اس شادی میں صرف ان کی فیملی اور کچھ قریبی لوگ موجود تھے۔ دوسری جانب اگر ہم یامی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم ’دسویں‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Recommended