کپل دیو بالکل صحتمند ، دوستوں کے ساتھ گولف کھیلے

نئی دہلی ، 13 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو اب بالکل صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ بھی گولف کورس میں واپس آگئے ہیں۔ کپل نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ دہلی گالف کورس میں اپنے دوستوں کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

ویڈیو میں کپل کا کہنا تھا کہ ’’گولف کورس میں واپس آنا اور کتنا اچھا لگتا ہے اور کرکٹ گراؤنڈ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ گولف کورس میں واپس آنا ، دوستوں کے ساتھ کھیلنا ، لطف اٹھانا لاجواب ہے۔ یہی زندگی ہے۔‘‘

کپل نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ، گولف کورس میں واپس آتے ہوئے اچھا لگا۔ گزشتہ ماہ کپل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد انجیو پلاسٹی بھی ہوئی تھی۔ بتا دیں کہ کپل کی کپتانی میں ہی ہندوستان نے 1983 میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔

کپل دیو کچھ روز پہلے ہاسپٹل میں داخل ہوئے تھے، تاہم اب وہ بالکل صحت مند ہیں اور دوستوں کے ساتھ گولف کھیل رہے ہیں