آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے ٹائٹل میچ میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی کپیٹلس سے

ابوظہبی ، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل میچ کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

یادرہے کہ آج رات آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے ٹائٹل میچ میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی کییٹلس سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی انڈینز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پولارڈ نے کہا کہ ’’ فائنل میچ کا دباؤہے۔ آپ جیتنا چاہتے ہیں اور کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتے ، لیکن دن کے اختتام پرآپ کو فائنل کو عام میچ کی طرح لینے کی کوشش کرنی ہوگی۔ بس ماحول سے لطف اٹھائیں۔‘‘

انہوں نے کہاکہ ’’ظاہر ہے، اس فائنل میں کوئی بھیڑ نہیں ہے، لیکن اس کا لطف اٹھائیں۔ یہ ایک آئی پی ایل فائنل ہے، ورلڈ کپ فائنل کے بعد کرکٹ کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔‘‘

ممبئی انڈینز چار مرتبہ ( 2013 ، 2015 ، 2017 اور 2019) آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ دوسری طرف ، یہ پہلا موقع ہے جب دہلی کیپٹلز نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

روہت شرما کی زیرقیادت ممبئی نے کوالیفائر 1 میں دہلی کو شکست دے کر فائنل میں داخل ہوا ، جبکہ دہلی کییٹلز نے کوالیفائر 2 میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر ٹائٹل میچ کے لیے کوالیفائی کیا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…