Categories: صحت

دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندستان کی شاندار جیت

دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندستان کی شاندار جیت

میلبورن ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

واضح ہوکہ میتھیو ویڈ نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی طرف سے 40 رنز بنائے ، جب کہ  مارنس لبوشنے نے 28 رنز بنائے۔آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے، جب کہ آسٹریلیانے اپنی پہلی اننگز میں 195 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں 131 رنوں سے پیچھے رہنے کے بعد ، آسٹریلیائی ٹیم کو پہلا دھچکا دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے آیا جو برنز کی شکل میں لگا، جس نے 4 رن بنائے اور رشبھ پنت کو عمش یادو کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

آسٹریلیائی ٹیم نے کچھ اس طرح اسکور کیا

آسٹریلیائی ٹیم کو دوسرا دھچکا مارنس لیبشوانے کی شکل میں لگا جس نے 28 رن بنائے اور آر اشون کی گیندپر اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آ ﺅٹ ہوئے۔

ہندستانی گنید بازوں کی عمدہ کارکردگی

آسٹریلیائی ٹیم کو تیسرا دھچکا اسٹیو اسمتھ کی شکل میں ملا ، جو جسپریت بمراہ کی گیندپر8 رن بناکر کلین بولڈہوگئے ۔ آسٹریلیا کو میتھیو ویڈ کی حیثیت سے چوتھادھچکا لگا ، جو 40 رن بناکر رویندر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پانچواں وکٹ کنگارو ٹیم کا ٹریوس ہیڈ کا 17 رن پر محمد سراج کے ہاتھوں مینک اگروال نے کیچ کرکے لیا۔آسٹریلیائی ٹیم کو چھٹا دھچکا تب لگا جب کپتان ٹم پین ، 1 رن بناکر رویندر جڈیجا کی گیند پر پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیائی ٹیم کوساتواں دھچکا جسپریٹ بمراہ نے پیٹ کمنس کو آوٹ کرکے دیا۔ 103 گیندیں کھیلنے کے بعد کمنس نے 22 رن بنائے اور اپنا کیچ مینک اگروال کو دے دیا۔

انہوں نے گرین کے ساتھ 57 رنوں کی شراکت میں آسٹریلیا کو اہم برتری دلائی۔ اس کے بعد ، محمد سراج نے آٹھواں دھچکا آسٹریلیا کو 45 رنز پر بیٹنگ کررہے کیمرون گرین کو رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ کرکے دیا۔

اشون نے مجموعی طور پر 200 رنز بنائے آسٹریلیائی اننگز کا اختتام جوس ہیزل ووڈ نے کیا۔ ہیزل ووڈ نے 10 رنز بنائے۔ مچل اسٹارک 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آشون، بمرا اور محمد سراج کی گنید بازی

ہندستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ، محمد سراج نے تین ، رویندر جڈیجا ، جسپریت بمراہ ، اور رویچندرن اشون نے دو اور امیش یادو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگ میں ہندستان نے اپنے ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا اور ہندستانی ٹیم شاندار جیت درج کراکر ٹسٹ سیریز میں ایک ایک کی برابری حاصل کرلی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago