ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کرس مورس اور ہاردک پانڈیاکی سرزنش

نئی دہلی 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بدھ کو رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اور ممبئی انڈینز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران فاسٹ بولر کرس مورس اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کی گئی ہے۔

دراصل ، میچ کے 15 ویں اوور میں ، مورس نے اپنی بولنگ سے پانڈیا کو کافی پریشان کیا ، لیکن اس اوور کی چوتھی بال پر پانڈیا نے چھکا لگادیا۔ 19 ویں اوور میں مورس کو پانڈیا نے محمد سراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد ، پویلین لوٹتے وقت پانڈیا اور مورس کے درمیان زبانی جنگ ہوئی۔

میچ کے بعد ، ریفری نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو سرزنش کی۔ مورس کولیول ایک کے 2.5 کامجرم ماناگیا۔ وہیں ہاردک پانڈیا کو لیول ون کے تحت 2.20 کا مجرم سمجھا گیا ہے۔ دونوں کو سرزنش کی گئی ہے اور ایسی غلطی کو دوبارہ نہ دہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یادرہے کہ بدھ کے روز اس میچ میں ممبئی انڈینز نے آر سی بی کو شکست دے کر پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ ممبئی پہلی ٹیم ہے جس نے پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔