Categories: صحت

چودہ میں 10 مشروبات سے کووِڈ-19 ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آسکتا ہے: نئی تحقیق

لندن،09جولائی(انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین نے اس امر کا تحقیقی جائزہ لیا ہے کہ کیا مختلف قسم کے نرم مشروبات کے استعمال سے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آسکتا ہے۔ان محققین نے برطانیہ میں اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے بعض مشروبات یا میٹھی اشیاکے استعمال کے ذریعے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے جعلی مثبت نتائج حاصل کرنے سے متعلق رپورٹس کے منظرعام پر آنے کے بعد یہ تحقیق کی ہے۔ان محققین نے چار میٹھی اشیاء کے استعمال کے بعد کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کیے ہیں لیکن ان کا نتیجہ منفی رہا ہے۔البتہ 14 میں سے 10 مشروبات کے استعمال کے بعد کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے مثبت یا کم زور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان محققین نے اسکولوں کوہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کے اس قسم کے ٹیسٹوں کے نتائج سے خبردار رہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مارچ سے اسکول کووِڈ-19 کی کسی قسم کی علامت کے بغیر بھی طلبہ سے ہفتے میں دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا تقاضا کررہے ہیں۔اگر کسی طالب علم کا مثبت نتیجہ آجائے تو پھر پوری جماعت کے طلبہ کو اپنے گھروں میں تنہائی میں رہنا پڑتا ہے۔

جولائی کے اوائل میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں طلبہ نے اسکول میں حاضری سے بچنیکے لیے ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے اور انھوں نے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا جعلی مثبت نتیجہ لینے کی غرض سے اورنج جوس کا استعمال شروع کردیا ہے۔اس طرح وہ اسکول سے دو ہفتے کی چھٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

لیورپول یونیورسٹی کے محققین نے اپنے نتائج کی بناپر یہ سفارش کی ہے کہ کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے لیے صبح نہار مْنھ نمونہ حاصل کیا جائے۔جس شخص یا طالب علم کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے،اس نے کچھ بھی نہ کھایا پیا ہو اور ٹیسٹ کیاس عمل کی مکمل نگرانی کی جائے۔

برطانوی اخبار گارڈین نے گذشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسکول کے طلبہ نے چھٹی لینے کے لیے کووِڈ کے ٹیسٹ کا یہ نیا تجربہ کیاتھا۔ اس میں ٹیسٹ کے لیے مائع مواد استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کا نتیجہ وائرس سے متاثرہ جوس نہیں ہوتا بلکہ بظاہر اس کا تعلق اس کی تیزابیت سے ہے جو بنیادی طورپر ٹیسٹ کی اصلیت ختم کردیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرکیچپ اور کوکا کولا سمیت دیگر غذاؤں اورمشروبات کا استعمال کیا جائے تواس کے بعدکووِڈ کے ٹیسٹ کی صورت میں مبیّنہ طور پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔طلبہ کے اس جعلی تجربے کی ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ پر وائرل ہوگئی تھیں اور ان میں صارفین کو مختلف مائعات کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

#fakecovidtestکے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کو 65 لاکھ سے زیادہ صارفین نے دیکھا تھا۔بعد میں ٹک ٹاک نے اس ہیش ٹیگ کے تحت اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کو ہٹا دیا تھا اور سرچ والے صفحہ پر یہ لکھاتھا کہ ”یہ فقرہ (ہیش ٹیگ) ایسے طرزعمل یا مواد سے متعلق ہوسکتا ہے جو ہماری رہ نما ہدایات کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago