نئی دہلی، 19 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10542 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 27 متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 8175 مریض صحت یاب ہو ئے۔
اب تک 44250649 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔
بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63562 ہو گئی ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.39 فیصد ہے۔
ویکسینیشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 487 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 240014 لوگوں کیجانچ کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.46 کروڑ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔