نئی دہلی ،یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 11 ہزار 427 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10757610 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 118 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 154392 تک پہنچ گئی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 168235 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 10434983 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 97 فیصد ہوگئی ہے۔