نئی دہلی، 20 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 12591 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 29 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ جب کہ 10827 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک 44261476 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے ریکوری کی شرح 98.67 فیصد ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65286 ہو گئی ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 5.46 فیصد ہے۔
ویکسینیشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 574 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230419 لوگوں کی جانچ کی گئی۔ جبکہ اب تک کل 92.48 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔