Urdu News

ہندستان میں کورونا معاملے میں مسلسل گراؤٹ، کورونا کے 13993 نئے معاملے

ہندستان میں کورونا معاملے میں مسلسل گراؤٹ، کورونا کے 13993 نئے معاملے


ہندستان میں کورونا معاملے میں مسلسل گراؤٹ، کورونا کے 13993 نئے معاملے

نئی دہلی ، 20 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 13 ہزار 993 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10977387 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 101 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 156212 تک جا پہنچی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 143127 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 10678048 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 97.27 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔

اس ٹسٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہندستان میں کورونا وائرس کی شدت نے اپنا اثر کھو دیا ہے۔ اس اثرات کو ختم کرنے کے لیے ہندستان سمیت پوری دنیا ایک سال سے مسلسل لاک ڈاؤن اورنظر وبند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس دوران ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی بہت کمی آئی ہے۔ گزشتہ مہینے کا سروے کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ مرنے والوں کی تعداد میں تقریباً دو سو سے تین سو فیصد کمی آئی ہے۔

ملک میں اب دوسرے مرحلے کی ویکسی نیشن کا کام شروع ہے۔ ویکسین کی کرشمہ سازی ہی کہیے کہ کورونا مریضوں کی فعالیت میں بہت کمی آئی ہے۔ امید ہے کہ ہندستان بہت جلد اس وبا سے خود کو نبرد آزما ہوکر دنیا کے سامنے ایک مثال پیدا کرے گا۔

Recommended