دلی کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 20 سنگین مریضوں کی موت
قومی راجدھانی دلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب کل دیر رات کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔اس سے قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو 20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، اگرچہ یہاں کی اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کا سبب آکسیجن کی کمی ہونے سے انکار کیا ہے۔