Urdu News

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 افراد کی موت

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 افراد کی موت


ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 افراد کی موت

نئی دہلی،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں اچانک تیزی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہیں ہفتہ کے روز اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 20 ہزارتھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز کی رفتار میں کمی دیکھی گئی جب کہ 4785 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 140 درج کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 117 ، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133، منگل اور پیرکو 97 ، 97، اتوار کو 100، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار 728 ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 19،957 مریض صحتمند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 1،09،73،260 شفایاب ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 4785 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 20،20،22 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد140 بڑھ کر 1،58،446 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.82 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.78 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے فعال کیسز کے معاملہ میں ملک میں سرفہرست ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز4417 سے بڑھ کر 1،11،724 ہوگئی ہے۔ ریاست میں11344 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 21،17،744 لاکھ ہوگئی ہے اور مزید 56 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،723 ہوچکی ہے۔

Recommended