Urdu News

ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ افراد کے کووڈ-اُنیس سےبچاو کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران20 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ اِسی مدت کے دوران 19 ہزار سے زیادہمریض شفایاب ہوئے اور اِس طرح ملک میں روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بہتر ہو کر چھیانوےاعشاریہ آٹھ۔دو فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت کے مطابق ایک کروڑ نو لاکھ سے زیادہ مریض پہلےہی صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس ہزار882 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 140 امواتہوئیں اور اِس طرح مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ادھر مہاراشٹر سے پندرہ ہزار 817 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح کُل کیسوں کی تعداد 22 لاکھ 82 ہزار ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہونے سے پونے میں رات کا کرفیو لگایا جاچکا ہے، جب کہ پربھنی میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ پونے میں اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند رہیں گے، جب کہ ہوٹلوں اور ریستوراں میں اُن کی گنجائش کے پچاس فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہوگی اوررات دس بجے تک ہوٹل بند ہوجانے چاہئیں۔

Recommended