Urdu News

دہلی میں کورونا وائرس 316نئے معاملے، 41کی موت

دہلی میں کورونا وائرس 316نئے معاملے

دہلی میں کورونا وائرس 316نئے معاملے، 41کی موت

قومی دارلحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات زیادہ ہوئے ہیں دہلی میں منگل کو کوروناانفیکشن کے 316 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی جب کہ پیر کو نئے معاملات کی تعداد 231تھی کورونا انفیکشن سے آج 41 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہیلتھ بلیٹن میں منگل کو یہ معلومات دی گئی۔ بلیٹن کے مطابق قومی راجدھانی میں انفیکشن کی شرح کل کے مقابلے بڑھ کر 0.44فیصد جب کہ اموات کی شرح بھی بڑھ کر 1.73فیصد ہے۔ دہلی میں کورونا کے 316نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14,29,791ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 24,668تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے 22اپریل کو دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران انفیکشن کی شرح 36فیصد تھی۔ دہلی میں کورونا انفیکشن سے 521مزید مریضوں کے ٹھیک ہوجانے کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 4926رہ گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجدھانی میں 71,879نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے48,574آر ٹی پی سی آر اور 23,305لوگوں کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

Recommended