صحت

بارہ بنکی میں نماز پڑھ کر گھر لوٹ رہے 4 بچوں کو کار نے ٹکر ماری،چاروں کی موت

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے چار بچوں کو تیز رفتار بے قابو کار نے ٹکر مار دی اور سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔شدید طور پر زخمی بچوں کو مقامی لوگوں نے جوائنٹ اسپتال سرولی غوث پور میں داخل کرایا۔ جہاں تین بچوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔  لیکن وہ بھی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

 یہ واقعہ بدوسرائے قصبہ کا ہے۔اطلاع پر پہنچے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیاہے۔

 کوتوالی بدوسرائے علاقہ میں جے ہند اسکول کے نزدیک مسجد میں صبح کی نماز پڑھنے کے لیے بہت سے لوگ آئے ہوۓ تھے۔نماز کی ادائیگی کے بعد، محمدخالد (14)محمد شاہ (14)محمد ریحان (14) اور محمد رٸیس(18) قصبہ بدوسرائے کے رہنے والے ہیں۔

صبح تقریباً 6 بجے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔چاروں بچے ایک ساتھ سڑک پر تھوڑا آگے بڑھے ہی تھے کہ ایک تیز رفتار کار نمبر یو پی 41 بی ای 2399 نے چاروں کو روند ڈالا اور سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں چاروں بچے لہوں لہان سڑک پر گرنے کے بعد تڑپنے لگے۔

اسپتال پہنچنے سے پہلے ہوٸی موت۔اہل علاقہ کی اطلاع پر قریبی رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے۔سبھی نے فوری طور پر شدید زخمی بچوں کو علاج کے لیے سرولی غوث پور جوائنٹ اسپتال بھیج دیا۔جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کا علاج شروع کر دیا۔

علاج کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والے محمد خالد، محمد ریحان، محمد شاہ دم توڑ گئے۔اسی دوران شدید طور پر زخمی محمد رئیس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے اس نے بھی دم توڑ دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago