Urdu News

ملک میں کورونا کے 5335 نئے مریض، 24 گھنٹوں میں 6 کی موت

ملک میں کورونا کے 5335 نئے مریض، 24 گھنٹوں میں 6 کی موت

نئی دہلی، 06 اپریل

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 335 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران چھ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2826 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 44182538 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یا بی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو  مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25587 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.32 فیصد ہے۔

ویکسینیشن کے بارے میں بات کی جائے تو گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین کی کی 1993 خوراکیں دی گئی ہیں۔

 ملک میں اب تک کورونا سے بچاو کے لئے  ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 160742 لوگوں کی جانچ  کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.23 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

Recommended