نئی دہلی، 10 اپریل
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 880 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 12 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ اس دوران 3481 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 44196318 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35199 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 6.91 فیصد ہے۔
ویکسینیشن کی بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین کی 205 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 85076 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.28 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔