Categories: صحت

ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز میں 70 فیصد کی کمی

ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز میں 70 فیصد کی کمی

ملک میں کورونا کے نئے معاملات اور ایکٹیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک میں نئے کیسز میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں نئے معاملات میں اوسطاً 31 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ 17 اپریل کو ، جہاں ملک میں 2.81 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ، وہیں 11 جون تک یہ کم ہوکر ایک لاکھ سے کم ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں سے ، ملک میں کورونا کے نئے کیسز ایک لاکھ سے کم ہیں۔

جمعہ کے روز کورونا کی صورت حال اور اس کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ مئی کے مہینے میں جہاں 531 اضلاع میں 100 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جون میں ایسے اضلاع کی تعداد 196 اضلاع تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرگرم کیسز بھی تیزی سے نیچے آئے ہیں۔ ملک میں سرگرم معاملات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں پازیٹیوٹی ریٹ بھی 5 فیصد سے نیچے آگیاہے۔

ملک کی 15 ریاستوں میں پازیٹیوہونے کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک ملک میں 19.85 کروڑ افراد کو دی گئی ہے۔ وہیں 4.76 کروڑ افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ اب تک لوگوں کو کل 24.61 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صورت حال بہتر ہورہی ہے لیکن وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے باز نہیں آنا چاہیے ۔غفلت کی وجہ سے ملک میں صورت حال پہلے کی طرح کی ہو سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago